Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں 63ویں فنانس اینڈ پلاننگ کی میٹنگ کا انعقاد

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں 63ویں فنانس اینڈ پلاننگ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں رجسٹرار سمیت تمام ممبران موجود تھے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد کی ڈائریکٹر بجٹ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی)پشاور، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارنمنٹ پشاور آن لائن میٹنگ میں شریک تھے۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فنانس میڈم ارم گل نے گومل یونیورسٹی کا بجٹ پیش کیا جس پر ایوان میں موجود تمام ممبران میں تفصیلی بحث ہوئی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں اور اس حوالے سے مختلف نئے شعبہ جات کے اجراء کیا ہے تاکہ طلباء کی تعداد بڑھائی جائے اوریونیورسٹی کو مالی خسارے سے نکالا جا سکے۔ میٹنگ میں ٹانک کیمپس کے فنانس کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں ایچ ای سی اسلام آباد اور ایچ ای ڈی پشاور کے ممبران بھی شامل ہونگے۔ آخر میں 63ویں فنانس اینڈ پلانگ میٹنگ کی سفارشات گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو منظوری کیلئے بھیج دی گئیں۔

Scroll to Top