وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ۖ کی پررونق و پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ڈینز، سربراہان، اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد سمیت خانوادہ حضرت سلطان باہو ،صاحبزادہ سلطان محمد دین عماد نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ عید میلادالنبی ۖ کے پروگرام میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مشہور نعت خوان پارٹی چشتی نعت خواں پارٹی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں حضور اقدس حضرت محمد ۖ کی شان مبارکہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے شرکاء کے ایمان کو تازہ کیا۔ میلادالنبی ۖ کے پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیکچرر محمد ذیشان جامی نے اداکئے جبکہ ان کے ہمراہ محمد طلحہ نواز بلوچ،محمد عارف مہروی، محمد فیضان مہروی،توقیر احمدکمالوی،اسودہ وجاہت علی معینی، محمد اسد رضا اور محمد اقبال شاہ نے اپنی اپنی نعت رسول مقبول ۖ پڑھیں۔ چیئرمین شعبہ اسلامیات حافظ ڈاکٹر عبدالمجید اورخانوادہ حضرت سلطان باہو ،صاحبزادہ سلطان محمد دین عماد، نے اپنے خطابات میں کہا کہ مجھ سے آپ سب کی خوش قسمتی ہے کہ آج ہم سب نبی کریم حضرت محمد ۖ نے کا ذکر پاک کرنے اور سننے کیلئے جمع ہوئے ہیں اور دعا گوں کہ اللہ پاک ہمارے اس بابرکت محفل حاضری کو قبول منظور فرمائیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی اس محفل کے انعقاد پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ اورڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ڈاکٹر نافد خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس عالیشان اور پررونق تقریب کا انعقاد کروایا ۔ چیئر مین شعبہ اسلامیات کا مزید کہناتھا کہ نبی پاک ۖ کی اس دنیا میں تشریف آوری ایک ایسا اہم واقعہ ہے جس کا ذکر سب سے پہلے اللہ تبارک و تعالیٰ نے خود فرمایا تھا اور اس وقت فرمایا جب یہاں جہاں تشکیل نہیں ہوا تھا اوراگر یہ کہا جائے کہ نبی پاک ۖ کی شان اقدس اتنی وسیع اور اتنی بڑی ہے کہ جس کو بیان کرنا ناممکن تو شاید غلط نہیں ہوگا کیونکہ آپ ۖ ہی ہم غریبوں کی بخشش کا ذریعہ ہیں۔ چیئر مین شعبہ اسلامیات حافظ ڈاکٹر عبدالمجیداورصاحبزادہ سلطان محمد دین عماد ، خانوادہ حضرت سلطان باہو نے نبی پاک ۖ کی شان اقدس اوراسوہ حسنہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر پورے ہال نے انتہائی ادب و احترام کے ساتھ کھڑے ہوکر نبی پاک ۖ کی شان اقدس میں درود و سلام پیش کیا۔