یہ سیشن وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر ترتیب دیا گیا، جس کا مقصد طلباء و طالبات کو عملی زندگی کے تقاضوں، جاب مارکیٹ کے چیلنجز، اور کامیاب کیریئر کے لیے درکار مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔
تقریب میں ڈاکٹر مزمل، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر محسن زاہد نے خصوصی لیکچر دیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر محسن زاہد نے گریجویشن کے بعد دستیاب روزگار کے مواقع، مؤثر سی وی (CV) کی تیاری، انٹرویو کے مراحل، اور پیشہ ورانہ اخلاقیات (Professional Ethics) پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی کمیونیکیشن اسکلز، ٹیم ورک، ٹائم مینجمنٹ اور نیٹ ورکنگ کو مضبوط بنائیں اور اپنی فیلڈ سے متعلق انٹرن شپس اور ٹریننگز کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گومل یونیورسٹی اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کیے گئے۔
وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ایسے سیشنز طلباء کی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے نہایت اہم ہیں اور گومل یونیورسٹی مستقبل میں بھی ان پروگرامز کا تسلسل برقرار رکھے گی ۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر محسن زاہد کو شیلڈ پیش کی