Gomal University

گومل یونیورسٹی میں زیتون گارڈن “Divine Garden” کا شاندار افتتاح

گومل یونیورسٹی کے ہارٹیکلچر اینڈ لینڈ اسکیپنگ سیکشن اور اسٹیٹ سیکشن کے زیرِ اہتمام فیکلٹی آف ایگریکلچر میں زیتون کے باغ “Divine Garden” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رکنِ قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی تھے، جبکہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ خان، رجسٹرار ظاہر شاہ مروت،ڈینز، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ، سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا مقصد نہ صرف زیتون کی کاشت کو فروغ دینا تھا بلکہ طلبہ کو زرعی ترقی، درختوں کی اہمیت اور ماحولیاتی بہتری کے بارے میں شعور دینا بھی تھا۔

تقریب کے دوران زیتون کے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے احادیثِ مبارکہ کا حوالہ بھی دیا گیا جن میں زیتون کے تیل اور درخت کی افادیت بیان کی گئی ہے۔

یہ باغ نہ صرف گومل یونیورسٹی کے لیے ماحولیاتی اور تعلیمی اعتبار سے ایک بہترین قدم ہے بلکہ پائیدار ترقی کے لیے ایک عملی اقدام بھی ثابت ہوگا۔

Scroll to Top