رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بنوں میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس برائے حالیہ پیش رفتیں در کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنسکے دوسرے روز ملکی و غیر ملکی ماہرینِ تعلیم اور محققین نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس میں 100 سے زائد تحقیقی مقالے موصول ہوئے، جن میں سے 44 مقالے پیش کرنے کے لیے منتخب کیے گئے جبکہ 8 علمی سیشنز منعقد ہوئے۔
اس موقع پر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حامد مسعود اور ڈاکٹر زبیر اصغر نے بطور نمایاں محقق و سیشن چیئر شرکت کی اور جدید تحقیق و مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر علمی مباحث میں اہم کردار ادا کیا، جس سے گومل یونیورسٹی کی علمی شناخت کو مزید تقویت ملی۔
کانفرنس میں بین الاقوامی مقررین نے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور انسان مرکز ڈیزائن پر کلیدی خطابات کیے۔ اختتام پر منتظمین نے مستقبل میں بھی ایسے تحقیقی فورمز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا