گومل یونیورسٹی فیکلٹی آف فارمیسی کی فارمیسی اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیرِ انتظام سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے گومل یونیورسٹی ہسپتال میں ایک روزہ سائیکو تھراپی کاؤنسلنگ کیمپ کا انعقاد کیا، جو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر ممکن ہوا۔
کیمپ میں معروف ماہرین نفسیات مریم صدیق، عدیلہ نورین، عروب خان، نایاب گل اور سیماب گل نے طلبہ کو ذہنی صحت، اسٹریس مینجمنٹ اور نفسیاتی بہبود سے متعلق مفید مشورے فراہم کیے۔ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا، جس دوران 40 سے زائد طلبہ کا معائنہ کیا گیا اور ان کی کونسلنگ کی گئی۔
گومل یونیورسٹی کے طلبہ نے کیمپ میں بھرپور شرکت کی، جبکہ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون خان نے کیمپ کا دورہ کر کے سٹوڈنٹس کی فلاح و بہبود کے لیے PSS ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر طلبہ اور منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے ایونٹس کو تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جائے گا تاکہ تعلیمی ماحول میں ذہنی صحت کو ترجیح دی جا سکے۔ منتظمین کے مطابق، یہ ایونٹ طلبہ کی شخصیت سازی اور ذہنی بہبود کے حوالے سے ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر برکت علی خان نے شرکاء میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔