Gomal University

گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ *بہار 2026 کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پہلے داخلے کی آخری تاریخ 9 جنوری 2026 مقرر تھی، تاہم خواہشمند امیدواروں کی سہولت اور داخلہ امور کو مؤثر انداز سے مکمل کرنے کے پیشِ نظر اب یہ تاریخ بڑھا کر 16 جنوری 2026 کر دی گئی ہے۔

تمام خواہشمند امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ نئی تاریخ تک اپنی داخلہ درخواستیں جمع کروا دیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top