تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ خان بابڑ، رجسٹرار ظاہر شاہ مروت، ڈائریکٹر فنانس ذکی اللہ خان گنڈاپور، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر آمین السلام خان، مختلف شعبہ جات کے ڈینز، اسسٹنٹ کمشنرز اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
یہ تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی گئی، جس کے انتظامات ہیڈ آف ہارٹیکلچر اینڈ لینڈ اسکیپنگ سیکشن ڈاکٹر عمران خان اور ان کی ٹیم نے کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے فیصل امین خان گنڈاپور نے کہا کہ “احساس شجر مہم” ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے، اور اس طرح کی مہمات ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مختلف اقسام کے پودے لگائے اور ملک کی خوشحالی، ترقی اور سرسبزی کے لیے دعا بھی کی۔