رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ سے گورنمنٹ ایفیلیٹڈ کالجز کے پرنسپلز کی ملاقات۔ رجسٹرار کا عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گورنمنٹ ایفیلیٹڈ کالجز کے مسائل بارے آگاہ کیا۔ رجسٹرار ظاہر شاہ کی وفد کوتمام مسائل کے حل کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ کا عہدے سنبھالنے پر گورنمنٹ ایفی لیٹڈ کالجز کے پرنسپل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرارایفی لیشن ڈاکٹر ثاقب خان ‘ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات گومل یونیورسٹی عرفان خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گورنمنٹ ایفی لیٹڈ کالجز کے وفد نے رجسٹرار گومل یونیورسٹی کو ایفی لیشن کے حوالے سے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔جس پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے گورنمنٹ ایفی لیٹڈکالجز کے حل شدہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کچھ مسائل کے حل کے بارے میںایفی لیٹٹڈ کالجز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی مسائل کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن تیار کرکے آگاہ کرے جس کے بعد تمام ترقانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے باقی مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔ رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایات ہیں کہ گومل یونیورسٹی میں طلباء کے حصول علم میں آنے والی تمام تر مشکلات کو قانون اور سٹیچیوٹس کے مطابق حل کریں کیونکہ یہ طلباء ہماری قومی سرمایہ اور بنیاد ہیں اور اس حوالے سے گومل یونیورسٹی کے ملحقہ تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ کالجز کو جو بھی جائز مسائل ہیں ان کوتمام تر قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر حل کریں ۔ رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام ایفی لیٹیڈ کالجز کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ آخر میں گورنمنٹ ایفی لیٹڈ کالجز کے سربراہان نے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔