وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت 50ویں اکیڈمک کونسل اور186ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کی علیحدہ علیحدہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار ظاہر شاہ سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینزاور دونوں میٹنگ کے ممبران نے اپنی اپنی متعلقہ میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے50ویں اکیڈمک کونسل اور187ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈمیٹنگز کے علیحدہ علیحدہ ایجنڈا آئٹم ایوان کے سامنے پیش کئے۔میٹنگ میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گورنر خیبرپختونخوا و چانسلر گومل یونیورسٹی فیصل کریم خان کنڈی کی تاریخ میں پہلی دفعہ پیرس اولمپکیس 2024میں مینز جیولنز تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنیوالے ایتھلیٹ ارشدندیم کو ڈاکٹوریٹ کی ڈگری دینے کی خواہش کو ایجنڈا میں شامل کیا جس کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظوری کیلئے سفارشات گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو بھیج دیں اور اس کو گومل یونیورسٹی کیلئے اعزاز قرار دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز اور اس عظیم مملکت کیلئے قربانی دینے والوں کی قربانیوں اور محنتوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے تمام شعبہ جات کے ڈینز اور سربراہان کو سخت ہدایات جاری کیں کہ اگلے ہفتے گومل یونیورسٹی میں چھٹیوں کے بعد تدریسی عمل شروع ہو جائے گااور تمام سربراہان طلباء کی رجسٹریشن فوری طور پر مکمل کروائیں اور جس کے ذمہ طلباء کے ذمہ فیس کی مد بقایاجات رقم ہے وہ فوری طور پر پہلے وہ ادا کرے گا اور فیس ادا نہ کرنیوالے کسی بھی طالبعلم کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی