گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی میں ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے تعاون سے کیئرئیر کونسلنگ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ تھے جبکہ سیمینارکی مہمان سپیکر آسٹریلین رجسٹرڈ فارماسیسٹ ڈاکٹر عفیفہ صغیر تھیں۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز فارمیسی کے طالبعلم حافظ عبداللہ نے تلاوت کلام سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت حافظ ناصر خان نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ابوبکر نے ادا کئے۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی خان نے استقبالیہ کلمات سے مہمان خصوصی، مہمان سپیکر اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے کہا کہ جس طرح ڈائریکٹوریٹ آف اورک ڈاکٹر برکت علی خان کی سربراہی ڈائریکٹوریٹ آف اورک طلباء کیلئے حصول علم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی کامیابی کیلئے سیمینارز اور ورکشاپ کا انعقاد کروارہے ہیں وہ انتہائی قابل دید اور قابل ستائش ہے جس میں تمام یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کو اورن کی پوری ٹیم مبارک باد یتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ترجیحات میں شامل ہے کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اور مہذب شہری بنانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں کامیابی کیلئے نصابی سرگرمیوں کا انعقادکروایا جائے۔تاکہ ہمارے طلباء اپنی ڈگری کے بعد اپنے متعلقہ شعبہ جات میں کامیاب ہو کر اپنا ، اپنے اساتذہ، ادارے اور والدین کا نام روشن کر سکیں۔ سیمینارکی مہمان سپیکر آسٹریلین رجسٹرڈ فارماسیسٹ ڈاکٹر عفیفہ صغیر نے طلباء کو کیئریئر کونسلنگ کے بارے تفصیلی سے بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء کوآسٹریلیا ، کینیڈا ،گلف اور امریکہ میں فارمیسٹ کے بارے کس طرح کی مشکلات اور مسائل درپیش ہوتے ہیں اور وہ کن طریقوں سے ان مشکلات سے نبزد آزما ہو کر کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر طلباء کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے جواب بھی دیئے ۔سیمینار کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر علی خان نے مہمان سپیکر ڈاکٹر عفیفہ صغیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔