Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمیشن کے زیر انتظام گومل یونیورسٹی کے قائد اعظم کیمپس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے قائد اعظم کیمپس میں جاری امتحانی مراکز کا دورہ کیا ،
ڈائریکٹر ایڈمیشن کلیم اللہ خان نے بتایا کہ ایم فل میں پورے ملک سے 41 پروگرامز میں 1300 لوگوں نے داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیا ،اور ساتھ بتایا کہ پی ایچ ڈی کے 31 پروگرام میں داخلے کے لیے 300 امیدواروں نے اپلائی کیا ،
ڈائریکٹر ایڈمیشن کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر ان تمام امیدواروں کو جو کسی قانونی یا تکنیکی بنیاد پر بر وقت اپلائی کرنے سے رہ گئے تھے،کو تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد انٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے
واضح رہے کہ ٹیسٹ کے نتائج اور میرٹ لسٹ گومل یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر آویزاں کی جائے گی
اور تمام امیدوار کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے نمبر 0966920814
پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں

Scroll to Top