
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر پرووسٹ سیکشن ،چیف پراکٹر ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام ہندوستان کی حالیہ جارحیت کے خلاف گومل یونیورسٹی میں احتجاجی واک کا انعقاد کیاگیا،
جسمیں ،ڈینز ،ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ،اساتذہ،ملازمین ،اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرہ بازی اور تقاریر بھی کی گئیں،
شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاکہ بھارت کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں، پاکستانی قوم جنگ میں پاکستانی افواج کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،اور اپنے پیارے وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،
شرکاء نے بھارت کی حالیہ جارحیت میں زخمی ہونے والے اورجام شہادت پانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ غازیوں اور شہداءکے لہو کا بھر پور بدلہ لیا جائے گا ،اور ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ،
شرکاء نے کہنا تھا کہ پاک وطن کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے ،پاک وطن کی محبت میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بزدل دشمن بھارت کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے اور ہر محاز پر اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔
واک کے اختتام پر پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان ،چیف پراکٹر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر نافد خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا