گومل یونیورسٹی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے اسپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے کھیل، ورزش اور صحت (2nd ICSEH 2025) کا کامیاب انعقاد عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت چیف آرگنائزر ڈاکٹر نور محمد مروت نے کی۔
کانفرنس کے مہمانانِ خصوصی میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان، سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور سابقہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خیرالزماں خان شامل تھے۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، رجسٹرار ظاہر شاہ مروت، ڈینز، پرووسٹ، کنٹرولر امتحانات، فیکلٹی ممبران، مختلف جامعات اور ڈگری کالجز کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں نیشنل اور انٹرنیشنل اسپیکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دو روزہ کانفرنس سے تحقیق، اختراع اور کھیلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نور محمد مروت ،ڈاکٹر وسیم خان ،ڈاکٹر سید آصف عباس شاہ اور پوری ٹیم کو اس کامیاب تعلیمی تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیف آرگنائزر ڈاکٹر نور محمد مروت نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانفرنس کا مقصد کھیل، صحت اور جسمانی سرگرمیوں کے شعبوں میں بین الاقوامی تحقیق و ترقی کے مواقع پیدا کرنا اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ ان کے مطابق، کانفرنس میں 8 بین الاقوامی اور 23 قومی اسپیکرز نے شرکت کی اور اپنی ریسرچ اور انوویشنز پیش کیں۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند قدم ہے جو علمی ترقی کی سمت میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور سابقہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خیرالزماں خان نے بھی ڈاکٹر نور محمد مروت اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایسی علمی سرگرمیاں طلباء و اساتذہ کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے بھی اس کانفرنس کو ایک مثبت علمی پیشرفت قرار دیا۔
اختتامی تقریب میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر نور محمد مروت نے مہمانانِ گرامی، آرگنائزنگ ٹیم اور پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفیکیٹس