وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے یونیورسٹی میں جدید بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کا مقصد یونیورسٹی میں شفافیت، نظم و ضبط اور حاضری کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور گومل یونیورسٹی کو ایک جدید اور منظم ادارہ بنانے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔
وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے مزید کہا کہ اس سسٹم کے ذریعے حاضری کو باقاعدہ اور ڈیجیٹل انداز میں محفوظ کیا جائے گا، جس سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر ،رجسٹرار اور دیگر افسران نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ادارے کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آئندہ مرحلے میں بائیو میٹرک سسٹم کو تمام شعبہ جات میں مکمل طور پر فعال کیا جائے گا تاکہ جامعہ میں نظم و ضبط اور احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔