Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی زیرِ صدارت چیئرمین کونسل کا انعقاد ۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی زیرِ صدارت چیئرمین کونسل کا انعقاد کیا گیا ،جسمیں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت سمیت ،ڈینز ،ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی ،
اس موقع پر تمام شرکاء نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو تعارف کرایا۔۔
چیئرمین کونسل میں گومل یونیورسٹی کو درپیش مسائل جن میں سر فہرست نظم وضبط، فنانس ،اکیڈمک، اور تعلیمی معیار کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،اور مسائل کو حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں ۔

چیئرمین کونسل سےخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ اس دھرتی کا سپوت ہونے کی وجہ سے ہم سب نے ٹیم بن کرادارے کے لیے کام کرنا ہے اور ادارے کو مسائل سے نکالنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اساتذہ کا احترام نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا،اور ہم سب نے ملکر اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے ہے ۔اور اساتذہ کو چاہیے کہ اپنی زمہ داریوں کو یقینی بنائیں،
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا سربراہان سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ (سی، ایم،ایس) سسٹم لاگو ہونے کے تحت تمام فیکلٹی ممبران اور سٹاف اپنے اپنے اکاؤنٹس کھولنے کو یقینی بنائیں ،تاکہ ادارے کے ہر شعبہ میں بہتری کےساتھ شفا فیت کو یقینی بنایا جاسکے۔مذید فرمایا کہ ہم سب نے ملکر اس ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے محنت کرنی ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔
فنانس کے حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ جن طلباء کے ذمے بقایاجات ہیں وہ جلد از جلد جمع کرا دیں تاکہ امتحان میں بیٹھ سکیں ،اور جو طلباء فیسسز نہیں دیں گے انکے متعلق ہاؤس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ٹرمینل امتحانات میں فیسیں جمع نہ کرنے والے طلبا ء کو بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ وائس چانسلر صاحب نے فر مایا کہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ھے کہ وہ طلباء سے بقایاجات وصول کریں،اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کے نوٹس بورڈ پر تفصیلات بھی آویزاں کریں

وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ہاسٹلز کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنز کی زمہ داری ہےکہ جن طلباء کے ذمے ہاسٹل کے بقایاجات ہیں جلد از جلد وصول کریں اور ہاسٹلز کی صفائی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ،
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ قاعدے اور قانون کے مطابق چلیں ،
طلباء کے لیے سیمینارز ،کانفرنسیں اور لیکچرز کے لیے باہر سے قابل لوگوں کو بلائیں ،

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کہا کہ ہر ایک فیکلٹی کا اپنا تحقیقی رسالہ ہونا چاہیے، جسکی نگرانی میں خود کروں گا،

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے چیئرمین کونسل کے اختتام پرسب کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top