Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)اور اسمارٹ کلاس روم اور گومل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)اور اسمارٹ کلاس روم اور گومل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ۔ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو (سی ایم ایس) اسمارٹ کلاس روم اور گومل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کے بارے میں بریفننگ بھی دی۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس مینجمنٹ سسٹم،اسمارٹ کلاس روم اور گومل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ،اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت ،ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر ،ڈین فیکلٹی آف لاء ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان ،ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر محمد اعجاز خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر محمد ارشد فاروق، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ ڈاکٹر وجہیہ الدین نعمان، ARSOL کی ٹیم سمیت شعبہ آئی ٹی کے اساتذہ کرام اور طلباء نے بھی شرکت کی ۔
ا
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج سے گومل یونیورسٹی میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم،اسمارٹ کلاس روم اور گومل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کو لاگو کر دیا گیا ہے جس سے گومل یونیورسٹی میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم سے تعلیمی و تدریسی نتائج بہتر ہو جائیں گے ۔
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر محمد اعجاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر محمد ارشد فاروق اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ،اور ساتھ ہی ARSOLکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس مینجمنٹ سسٹم گومل یونیورسٹی کے لیے دور حاضر کی اہم ضرورت ہے جس سے انتظامی اور تدریسی نظام میں بہتری لائی جائے گی ۔

ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے کیمپس مینجمنٹ سسٹم اور اسمارٹ کلاس روم اور نئی ویب سائٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم جدید دور کی اہم ضرورت ہے جسکے زریعے تدریسی ،انتظامی اور طلباء کے متعلق تمام امور کو خودکار اور شفاف انداز میں چلایا جا سکے گا ،اس سسٹم کے ذریعے طلباء کا داخلہ ،امتحانات ،نتائج، فیس اور دیگر ریکارڈ موجود ہوگا جس سے گومل یونیورسٹی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی گی ۔

ڈائریکٹر (آئی ٹی) نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس اسمارٹ کلاس روم اور گومل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کے حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت کے بھرپور تعاون کے شکر گزار ہیں
تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں

Scroll to Top