Gomal University

گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج میں عید میلادالنبی ۖ کی پروقار و پررونق تقریب کا انعقاد کیاگیا

گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج میں عید میلادالنبی ۖ کی پروقار و پررونق تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج فتح خان سلیمان خیل و دیگر موجود تھے۔ تقریب میں طلباء نے حضور اقدس و خاتم النبین حضرت محمد ۖ کے شان اقدس میں نعت رسول مقبول پڑھ کر عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور طلبا نے سیرت النبی ۖپر تقریر بھی کیں۔ عید میلادالنبی ۖکی بابرکت اور پررونق تقریب میں مشہور نعت خواں محمد ذیشان جامی اور ان کی ٹیم نے عشق رسول ۖمیں ڈوب کر عقیدت اور محبت سے نبی پاک ۖکی شان اقدس میں نعت پیش کرکے سما باندھ دیا ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پرنسپل وینسم کالج فتح خان سلیمانی کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ نبی پاک ۖ آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور یہ ہمارا ایمان ہے ۔نبی پاکۖ نے آکر پوری دنیا میں جہالت کا خاتمہ کیا اور اپنے نور سے اس پورے عالم کو منور کیا۔فتح خان سلیمان خیل کا مزید کہنا تھا کہ نبی پاک ۖ کی سیرت کو پڑھنا ،سمجھنا اورپھر اس پر علم پیرا ہو نا ہماری دنیاو آخرت میں کامیابی کا باعث ہے اور آج کی تقریب کیلئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ، رجسٹرار ظاہر شاہ اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ بابرکت ‘پروقار اور پرورونق تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔ جس پر ہمیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Scroll to Top