تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جناب زاہد اعوان، ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان، ڈی ایس اے ڈاکٹر نور محمد مروت، ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز عاطف رحمان، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزیکل تھیراپی ڈاکٹر ارم فاروق سمیت شعبہ کے تمام تدریسی اور انتظامی عملے نے شرکت کی اور اس تاریخی موقع کو اپنی موجودگی سے چار چاند لگا دیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس نے محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں اور اساتذہ کرام نے اپنے خطابات میں طلبہ کی محنت، کامیابیوں اور شعبہ کی ترقی کو سراہتے ہوئے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور رہنمائی سے نوازا۔ اس موقع پر طلبہ کے اعزاز میں فیئر ویل کلمات بھی پیش کیے گئے۔
تقریب کے دوران تمام گریجویٹس کو باقاعدہ طور پر گریجویشن فائلز اور اسناد پیش کی گئیں۔ طلبہ کے چہروں پر خوشی اور فخر کے جذبات نمایاں تھے جبکہ ان کے اہلِ خانہ کی شرکت نے اس لمحے کو مزید یادگار اور خوشگوار بنا دیا۔
آخر میں تقریب کا اختتام باقاعدہ ووٹ آف تھینکس کے ساتھ کیا گیا جس میں تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ وائس چانسلر صاحب کی شیلڈ ان کے دفتر میں پیش کی گئی، جہاں پرو وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز بھی موجود تھے۔
یہ تقریب شعبہ فزیکل تھیراپی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی اور طلبہ کے تعلیمی سفر کی کامیاب تکمیل کا خوبصورت اور باوقار جشن بنی.