Gomal University

گومل یونیورسٹی فیکلٹی آف فارمیسی میں اینٹی مائیکرو بیال آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد ۔

فیکلٹی آف فارمیسی گومل یونیورسٹی میں فارما ایجوکیشن سوسائٹی اور (ای ،ار،او)EROکے باہمی اشتراک سے اینٹی مائیکرو بیال ریزسٹنس (AMR) کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔اس سیمینار کا مقصد اینٹی مائیکرو بیال ریزسٹنس جیسے عالمی سطح تیزی سے بڑھتے ہوئے مسئلے سے متعلق عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے ۔
سیمینار کی ریسورس برسن ڈاکٹر انعم سعید (سینئر فارماسسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال)نے مفصل اور بامقصد گفتگو کی اور اسکے سائنسی و سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔
ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کا غلط استعمال انسانیت کے لیے بڑا خطرہ بن رہا ہے ،فارماسسٹ معاشرے میں درست رہنمائی فراہم کر کے اس بحران پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ،انہوں نے شرکاء پر زوردیا کہ آگاہی مہمات کو عام کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے علاج محفوظ بنایا جا سکے ۔سیمینار کے دوران طلبہ کے مابین پوسٹر کمپیٹیشن بھی منعقد کرایا گیا ،جسمیں بہترین پوسٹر کا انتخاب ڈاکٹر شیخ عبد الرشید اور ڈاکٹر نعیم الرحمن نے کیا ۔
سیمینار کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی سر پرستی اور حوصلہ افزائی سے ایسی مثبت اور تعلیمی سرگرمیاں ممکن ہوئیں ۔
فارما ایجوکیشن سوسائٹی ،EROاور سیمینار کے منتظمین کی خدمات کو سراہا گیا اور ڈاکٹر انعم سعید سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

Scroll to Top