تقریب میں سینئر آڈیٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور سے عطاء اللہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہوں نے ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں اور ایسے ایونٹس طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
زونل کرکٹ چیمپئن شپ میں ٹنل کے اس پار واقع مختلف جامعات کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں فاٹا یونیورسٹی، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، بنوں یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لکی مروت اور ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف میچز کھیلے جائیں گے جن میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔
گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مہمان ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گومل یونیورسٹی مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے مقابلہ جاتی ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے گی۔
آخر میں مہمانِ خصوصی نے تمام ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو سراہا۔