41ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، جو یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی، اس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے 80 سے زائد ریسلرز نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی۔
گومل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔ یہ اعزاز گومل یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک یادگار کامیابی ہے، کیونکہ رواں سال یونیورسٹی نے دو براؤنز میڈلز اپنے نام کیے۔
یہ کامیابی نہ صرف محمد علی کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ گومل یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کی عکاس بھی ہے۔