Gomal University

اسلامک سوسائٹی پی ایس ایس فیکلٹی آف فارمیسی، گومل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام نعت و قرأت مقابلہ اسلامک سوسائٹی پی ایس ایس فیکلٹی آف فارمیسی، گومل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح رواں برس بھی نعت و قرأت کے مقابلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت دینی تقریب کی قیادت جنرل سیکرٹری اسلامک سوسائٹی ایمان ملک نے کی۔

مقابلے میں فیکلٹی کے طلبہ نے نعت اور قرأت کی مختلف کیٹیگریز میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے دینی ذوق و شوق کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان تھے، جنہوں نے شرکاء کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی دینی سرگرمیاں طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نعت کیٹیگری کے جج کے فرائض خطیب جامع مسجد ڈاکٹر عبدالناصر نے انجام دیے جبکہ قرأت کیٹیگری میں فیصلے ڈاکٹر عمران عزیز نے کیے۔ ججز نے طلبہ کی ادائیگی، تلفظ اور اندازِ قرأت کو مدِنظر رکھتے ہوئے شفاف انداز میں نتائج مرتب کیے۔

اس مقابلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ میں دینی ذوق کو فروغ دینا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسلامی اقدار سے وابستگی کو مضبوط بنانا تھا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز، اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

آخر میں اسلامک سوسائٹی پی ایس ایس کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس دینی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور طلبہ کو دین و دنیا دونوں میں کامیابی عطا فرمائے۔ شرکاء اور منتظمین نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کے دینی پروگرامز کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top