Gomal University

گومل یونیورسٹی میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز

گومل یونیورسٹی اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے یونیورسٹی کے انتظامی شعبے کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ تربیتی پروگرام نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں کے انتظامی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور مزید مؤثر بنانا ہے۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ خان نے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تربیتی پروگرام کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی اقدامات یونیورسٹیوں میں بہتر گورننس اور مؤثر انتظامی نظام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے معروف ماہرِ تعلیم اور تجربہ کار ٹرینر پروفیسر ڈاکٹر حامد رفیق خٹک نے بطور ٹرینر پروگرام میں خدمات انجام دیں۔ تربیتی سیشنز کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی افسران اور عملے کو جدید انتظامی امور، گورننس، پالیسی مینجمنٹ، دفتری نظم و نسق اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری سے متعلق جامع تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

پروگرام کا بنیادی مقصد انتظامی افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ، بدلتے ہوئے تعلیمی و انتظامی تقاضوں سے ہم آہنگی اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تربیتی سیشنز میں عملی مشقوں، گروپ ڈسکشنز اور سوال و جواب کے سیشنز کے ذریعے شرکاء کی بھرپور رہنمائی کی جا رہی ہے۔

شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز انتظامی کارکردگی میں بہتری اور ادارے کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ آخر میں گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے مفید اور تعمیری تربیتی پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا۔

Scroll to Top