Gomal University

رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے زرعی فیکلٹی کے شعبہ ہارٹیکلچرمیں یو ایس ایڈ (ای آر ڈی اے)کے تعاون سے ملنے والے اسٹیبلشمنٹ آف فارمر ڈیمنسٹریشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی کے شعبہ ہارٹیکلچرمیں یو ایس ایڈ (ای آر ڈی اے)کے تعاون سے ملنے والے اسٹیبلشمنٹ آف فارمر ڈیمنسٹریشن سنٹر کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈین فیکلٹی زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمت اللہ بابرسمیت فیکلٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان’ اساتذہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ سمیت تمام ڈینز اور سربراہان نے مالٹوں کے باغ کیلئے پودے لگا ئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ کا کہنا تھاکہ دنیا میں جس تیزی سے موسمیاتی تبدیلی اثر انداز ہو رہی ہے اس سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درختوں اور پودے لگانا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر 14اگست سے ہی گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلباء پودے لگا رہے جو صدقہ جاریہ بھی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی فیکلٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی کی سربراہی میں نہ صرف گومل یونیورسٹی کے کیمپس بلکہ زراعت سے وابستہ لوگوں کو زرعی اجناس کے حوالے سے رہنمائی دے رہی ہے وہ قابل دید ہے ۔ واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر میں یو ایس ایڈ (ای آر ڈی اے)کے تعاون سے ملنے والے اسٹیبلشمنٹ آف فارمر ڈیمنسٹریشن سنٹر کے تحت یو ایس ایڈ گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی کو ڈریپ ایریگیشن سسٹم’ سولر ٹیوب ویل دینے کے ساتھ ساتھ آف سیزن سبزیوں کیلئے ٹنل بھی بنا کر دے گا۔

Scroll to Top