وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈکراس اورپاکستان ہلال احمر کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ آگاہی سیشن کی صدارت رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ایچ آر)سید گلفام عباس شاہ تھے ۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل فرحاج سکندر یاربلوچ(تمغہ امتیاز) ‘ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال احمر ڈیرہ اسماعیل خان محمدزاہد لک سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، ریڈ کریسنٹ کے افسران اوریونیورسٹی طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔گومل یونیورسٹی سے پر وگرام کے فوکل پرسن ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ سی آر سی کے آگاہی سیشن سے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اور ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور عملی زندگی میں آنے والی مشکلات سے کس طرح نکل سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کا ٹانک کیمپس جلد ہی ریڈ کریسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے جا رہی ہے جس کے لئے تمام تر قانونی تقاضوںکو پورا کر لیا گیا جس سے نہ صرف طلباء کو فائدہ ہو گا کیونکہ ان کا کام جن شعبہ جات سے وابستہ ہے وہ تمام گومل یونیورسٹی میں موجود ہے جیسا کہ قانون، صحافت، سائیکالوجی،اورفیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر تمام شعبہ جات موجود ہیں۔ جس سے ایک طرف طلباء کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور دوسری طرف گومل یونیورسٹی معاشرے کوایک بہترین اور ذمہ داری شہری فراہم کرے گی ۔رجسٹرار ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں ادارے کی بہتری کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرشب و روز محنت کر رہا ہوں اور اس مقصد کے حصول کیلئے طلباء اور یونیورسٹی کو جہاں اورجس جگہ فائدہ ہو گا وہ اقدامات کرونگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ایچ آر)سید گلفام عباس شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے سیشن کا انعقاد سے علم بڑھتا ہے اور اس میں یونیورسٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یونیورسٹیاں وہ جگہ ہوتی ہیں جہاں علم بانٹا جاتا ہے۔ کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی گزارنے کیلئے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ ہمارے لئے کیا چیز کتنی مفید ہے اور کس طرح تک نقصان دہ ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وائس چانسلر اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے آج کے اس اہم اور معلوماتی آگاہی شین کے لئے اپنا پلیٹ فارم مہیا کیااورآئی سی آر سی نے اپنی ماہرانہ تجربات سے جس طرح طلباء کو آگاہ کیا وہ قابل دیر اور قابل تحسین ہے ۔آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی آر سی کے ہیڈ کوپریشن شاہد اقبال اور ٹیم لیڈرذیشان انور نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ 160سالہ پرانی تاریخ رکھتا ہے جس کا کام بلا تفریق اور غیر جانبدار رہ کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک یہ ادارہ پاکستان میں موجود ہے جو اس وقت بھی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں محکمہ صحت، پاکستان ہلال احمر اور مقامی آبادی کے ساتھ ملکر انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔ جس میں ہسپتالوں کی استعداد کار بہتر بنانا، دوران بیرون ملک سفر، یا دیگر آفات کے دوران خاندان کے افراد کا آپس میں رابطہ منقطع ہونے کی صورت میں خاندانی روابط بحال کرنا ، آفات سے متاثرہ باہم معذوری کا شکار آفراد کو جسمانی بحالی اور انہیں کار آمد شہری بنانے میں کردار ادا کرتا ہے