گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی دلچسپی اور چیئرپرسن نیوٹک کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں چین کے تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ لیب کے قیام پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا اس سلسلہ میں گومل یونیورسٹی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ ، گومل یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس کے انچارج ڈاکٹر اللہ نور خان ، چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(آئی ای آر)ڈاکٹر لیاقت حسین، چینی ادارہ یو این آئی انٹرنیشنل کے زرغام عباس ، پی آر او ٹو گورنر خیرپختونخواو انچارج پریس انفارمیشن آفس ڈیرہ اسماعیل خان محمد فضل الرحمان اور یو این آئی کے پی آر او غفران ملوک نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نوجوانوں کو معاشی آسودگی کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دے چکے ہیں گورنر کے پی کے یوتھ انگیجنٹ ، وویمن امپاورمنٹ ایجنڈا کے تحت چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال کی ہدایات پر چین کی عالمی شہرت یافتہ تنظیم یو این آئی اس خطہ کے طلبہ کو آن لائن مارکیٹنگ اور ٹریڈنگ کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گی اس ضمن میں گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کو تربیت اور دیگر تیکنیکی سہولیات فراہم کی جائیں گی گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار ظاہر شاہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث خصوصی اہمیت رکھتی ہے اس مادر علمی سے تین صوبوں کے نوجوان مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ خان اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں یونیورسٹی انتظامیہ ایسی تمام کاوشوں کو ناصرف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور چینی کمپنی کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا وفد کے ارکان نے یونیورسٹی سٹی کیمپس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جس کی رپورٹ تیار کر کے چیئرمین نیوٹک اور چانسلر یونیورسٹی گورنر خیبرپختونخواکو پیش کی جائے گی