چانسلر گومل یونیورسٹی و گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ایکٹ 2012کے سیکشن 12A(1) کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 105کے تحت وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی بحیثیت پرو وائس چانسلرشپ میں دو سال کی توسیع کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ‘ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز گو مل یونیورسٹی کو 20اکتوبر2024ء سے مزید دو سال کی توسیع دیتے ہوئے پرووائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے احکامات جاری کر دیئے۔اس حوالے سے سیکشن آفیسر (یونیورسٹیزI-) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن نمبرSO(U-I)HE/3-2/2024/GU/App:Pro-VC مورخہ19ستمبر2024ء کو جاری کرد یا گیا ۔