وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار ظاہر شاہ کی یونیورسٹی کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں ‘ گومل یونیورسٹی کیلئے بڑی خوشخبری۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم خان سے اہم اور کامیاب ملاقات ۔گومل یونیورسٹی سولرائزیشن’ پنشنرز کیلئے خاطرہ خواہ رقم’ بی آر ٹی بسوں کی منظوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار ظاہر شاہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم خان سے ہونیوالے اہم ترین اور کامیاب ملاقات ہوئی اس موقع پر سپیشل سیکرٹری فنانس خدابخش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران گومل یونیورسٹی کی مالی مشکلات کو دور کرنے کیلئے انتہائی اہم اقدامات کئے گئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم خان نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار ظاہر شاہ کی گومل یونیورسٹی میں سولرائزیشن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے گومل یونیورسٹی کے سولرائزیشن پراجیکٹ کے لئے 4کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم خان نے مزید کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں میں پنشنرز ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ارب روپے کی گرانٹ دے رہی جس میں گومل یونیورسٹی کا بڑا اور خاطر خواہ حصہ جو آپ کو مل جائے گا تاکہ آپ پنشنرز کے مسائل حل کر سکیں ۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم خان نے مزید کہا کہ بی آر ٹی کی جدید سہولیات سے آراستہ نئی بسیں جیسے ہی صوبائی حکومت کو ملتی ہیں تو گومل یونیورسٹی کو بھی وہ بسیں دی جائیں گی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر نے بنک آف خیبرکے منیجنگ ڈائریکٹر کو بھی میٹنگ میں بلا کر وائس چانسلر اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی سے مختلف مسائل کے حل بارے ملاقات کروائی۔