گومل یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ کو نیشنل یوتھ کنونشن 2025 میں بطور آفیشل میڈیا ٹیم خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ طلبہ نے تقریب کے دوران ایونٹ گرافکس کی تیاری، لائیو کوریج اور میڈیا مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں میں بھرپور کردار ادا کیا، جس سے ایونٹ کی مجموعی پیشکش اور بصری شناخت کو جِلا ملی۔
تقریب کے اختتام پر میڈیا ٹیم کو 6ویں بریگیڈ کے کمانڈر کے ساتھ خصوصی عشائیے میں شرکت کا موقع بھی ملا۔ کمانڈر کی جانب سے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر طلبہ نے اس تجربے کو غیر معمولی قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی گومل یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ پیش کرتے رہیں گے۔