Gomal University

گومل یونیورسٹی اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکے درمیان معاہدہ — طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی و بینکاری سہولیات کے فروغ کا عزم

گومل یونیورسٹی اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی، تعلیمی و صنعتی روابط کے فروغ اور جدید بینکاری سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

معاہدے کی تقریب میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد اعوان، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر مزمل احمد خان اور ڈائریکٹر فنانس ذکی اللہ گنڈہ پور شریک ہوئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کہا کہ یہ اشتراک طلبہ کی عملی مہارت کو بڑھانے اور انہیں بینکنگ و فنانس سیکٹر سے منسلک مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)طاہر یعقوب بھٹی کہا کہ بینک نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں ZTBL نے 600 سے زائد نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں اور مزید 300 کی بھرتی جاری ہے۔

تقریب کے اختتام پر دونوں اداروں کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک طلبہ کی فلاح و بہبود اور اکیڈیمیا-انڈسٹری روابط کے فروغ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Scroll to Top