Gomal University

گومل یونیورسٹی میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت منعقدہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے چوتھے روز ایک اہم جامع اور معلوماتی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کی جانب سے نامور ٹرینر ڈاکٹر محمد شیراز نے بطورِ مہمان مقرر شرکت کی۔

سیشن کے دوران ڈاکٹر محمد شیراز نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے عملی استعمال، ڈیجیٹل ریکارڈ کی مؤثر اور محفوظ رکھ رکھاؤ، شفاف اور جوابدہ نظام کے قیام، سائبر سیکیورٹی کے بنیادی اصولوں اور حساس ڈیٹا کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل نظام نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت کرتے ہیں بلکہ شفافیت اور اعتماد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد شیراز نے شرکاء کو سائبر خطرات سے نمٹنے، ڈیٹا لیکیج سے بچاؤ اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے عملی مثالوں اور جدید طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف امور پر رہنمائی حاصل کی۔

شرکاء نے اس تربیتی سیشن کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام اور گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Scroll to Top