Gomal University

گومل یونیورسٹی میں یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر کے موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کی۔

گومل یونیورسٹی میں یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر کے موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کی۔

ریلی میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی عمران اللہ مروت، ڈینز، پرووسٹ،ڈائریکٹر فنانس، انتظامی افسران، اساتذہ اور یونیورسٹی کے دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز سے وفاداری اور محبت کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، جب دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، تاہم اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس ملک کے بہادر اور شیر دل جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں اور قوم نے اتحاد، جذبۂ حب الوطنی اور بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ہمارے شہداء نے وطن کی عزت، سلامتی اور بقاء کے لیے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے مزید کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان کا دفاع صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ علم، تحقیق، کردار اور قومی اتحاد کے ذریعے بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی عمران اللہ مروت نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے۔ 6 ستمبر ہمیں ان عظیم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، اور نئی نسل کو اپنے شہداء کی قربانیوں، قومی تاریخ اور وطن سے محبت کے جذبے سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Scroll to Top