Gomal University

فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، گومل یونیورسٹی کے زیرِ انتظام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے تین ماہ پر مشتمل تربیتی کورس “ویٹرنری، پولٹری اینڈ ڈیری اسسٹنٹ” کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، گومل یونیورسٹی کے زیرِ انتظام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے تین ماہ پر مشتمل تربیتی کورس “ویٹرنری، پولٹری اینڈ ڈیری اسسٹنٹ” کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر تھے۔ تقریب میں سابق ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر، فوکل پرسن NAVTTC ڈاکٹر فائقہ رمضان، متعلقہ افسران، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے فوکل پرسن NAVTTC ڈاکٹر فائقہ رمضان اور ان کی ماہر ٹیم کو کامیابی سے تربیتی کورسز مکمل کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے اور انہیں عملی زندگی میں بہتر روزگار اور پیشہ ورانہ مواقع حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری گومل فیملی اس کامیاب تربیتی پروگرام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

اس موقع پر فوکل پرسن NAVTTC ڈاکٹر فائقہ رمضان نے کہا کہ یہ تربیتی کورسز وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام (PMYSDP) کے وژن اور “ہنرمند نوجوان، خوشحال پاکستان” کے خوبصورت عزم کے تحت منعقد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ان کورسز کے آغاز اور کامیاب تکمیل میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی مکمل رہنمائی، حوصلہ افزائی اور تعاون شامل رہا۔ انہوں نے بتایا کہ گومل یونیورسٹی کے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ NAVTTC بیچ تھری کے تحت 10 ٹریڈز کی منظوری حاصل ہوئی، جو نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر فائقہ رمضان نے تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل پر اپنی ماہر ٹیم، فیکلٹی ممبران اور تمام متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی محنت، لگن اور بھرپور تعاون کے باعث یہ پروگرام کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کامیاب تربیت حاصل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر طلبہ نے تربیتی پروگرام کے انعقاد پر گومل یونیورسٹی اور NAVTTC کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top