Gomal University

قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کا قائداعظم کیمپس کا تفصیلی دورہ کے دوران طلبہ و اساتذہ سے ملاقات،

قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کا قائداعظم کیمپس کا تفصیلی دورہ کے دوران طلبہ و اساتذہ سے ملاقات،

قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے قائداعظم کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، تجاویز اور تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق آراء براہِ راست سنیں۔

قائم مقام وائس چانسلر نے قائداعظم کیمپس میں طلبہ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران ان کے مسائل اور مشکلات دریافت کیں اور انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول، بنیادی سہولیات اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے طلبہ کے ساتھ کینٹین میں چائے بھی پی، جس سے طلبہ میں خوشی اور اپنائیت کا احساس پیدا ہوا۔ انہوں نے طلبہ سے تعلیمی سرگرمیوں، کیمپس کی سہولیات اور روزمرہ مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کی تجاویز کو توجہ سے سنا۔

بعد ازاں قائم مقام وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے ڈی وی ایم (Doctor of Veterinary Medicine) شعبہ کا دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاسز میں طلبہ کی تعلیمی مصروفیات اور تدریسی ماحول کا مشاہدہ کیا اور اساتذہ و طلبہ سے تعلیمی امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

دورے کے دوران فوڈ سائنسز اور لاء کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی قائم مقام وائس چانسلر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مختلف مسائل، ضروریات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ قائم مقام وائس چانسلر نے تمام امور کو بغور سنا اور متعلقہ افسران و حکام کو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے اس موقع پر کہا کہ طلبہ گومل یونیورسٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیمی، تحقیقی اور فلاحی ضروریات کو پورا کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ طلبہ کی رہنمائی اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی، کیمپسز کے مسائل کے فوری ازالے اور ایک مثبت و سازگار تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Scroll to Top