Gomal University

بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم اور ممتاز منتظم پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم اور ممتاز منتظم پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے گومل یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران، ملازمین، طلبہ اور تمام متعلقہ حلقوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی ہمارا گھر اور خطے کے لیے امید کی ایک روشن کرن ہے۔ اس عظیم ادارے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے باہمی اعتماد، اتحاد اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ہم سب مل کر اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مادرِ علمی کو مزید مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔

وائس چانسلر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کی بہتری، تعلیمی معیار کے فروغ اور ادارے کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے گومل یونیورسٹی سے وابستہ تمام افراد کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا تعاون اور اعتماد ہی ہماری کامیابی کی اصل قوت ہے۔

وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پینشنرز کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے خطیر رقم کی منظوری دی ہے ،جو کہ بہت جلد جامع گومل کو ریلیز کر دی جائے گی ۔

وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ڈائریکٹر فنانس کو فوراً تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،تاکہ پینشنرز کے بقایاجات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنا یا جاسکے ۔

Scroll to Top