گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر ہدایت اللہ خٹک کی نگرانی میں اس حوالہ سے خصوصی بریفنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر کے دیرینہ وژن کی تکمیل کے حوالہ سے انہیں بریفنگ دی گئی
ملک کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم بلوچ اس موقع پر موجود تھے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کوالٹی کے آلات ہیں انہیں اس خطہ ہی نہیں ملک بھر کے لیئے مفید بنانا میری ترجیحات میں شامل تھا انہوں نے کہا کہ تمام آلات کی تفصیلات آن لائن بھی دستیاب ہو گی اور پرنٹ بھی انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں ہمیں اس خطہ کے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنی ہے ،تعلیم ، صحت ، روزگار حکومتی ترجیحات ہیں اور گومل یونیورسٹی کی صرف عظمت رفتہ کی بحالی ہی نہیں بلکہ اسے ترقی کے میدان میں مثالی بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے
وائس چانسلر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں موجود تمام سائنسی و تحقیقی آلات پر کیو آر کوڈ سے تمام انسٹرومنٹس اور ان سے ہونے والے ٹیسٹس کی مکمل تفصیلات ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور گومل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔