گومل یونیورسٹی سپورٹس ڈایرریکڑیٹ کے زیر انتظام ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرکالجیٹ سپورٹس ٹورنمنٹ نومبر کے تیسرے ہفتہ سے منعقد کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔
یہ اعلان گومل یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان کی زیر صدارت اجلاس منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں گومل یونیورسٹی سپورٹس ٹورنمنٹ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نعمان گل ، گومل یونیورسٹی شعبہ سپورٹس کے ڈاکٹرنزاکت علی کے علاؤہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی اور اسکے ملحقہ کالجز اور فیکلٹیز کےنمائندے موجود تھے
اس موقع پر ڈاکٹر نعمان گل کو گومل یونیورسٹی سپورٹس ٹورنمنٹ کمیٹی کا اگلے سال کے لیئے بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا
اجلاس میں گومل یونیورسٹی اور دیگر کالجز میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد پر مشاورت کی گئی اور متعدد اہم فیصلے کیئے گئے
ضلع بھر میں بوائز کالجز کے طلبہ میں مجموعی طور پرنو کھیلوں اور طالبات کے درمیان چھ کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا