Gomal University

گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے 52 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال تھے۔


وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کے استقبال پر ڈین فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ خان ،ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ سعید ،چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر نافد خان،چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف کامرس ڈاکٹر عمران شاہ سمیت بزنس ایڈمنسٹریشن کے تمام فیکلٹی ممبران، کامرس کی فیکلٹی اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی اس کے اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلسل ترقی اور کامیابی کی منازل طے کی ہیں، جو اس ادارے کے سابقہ اور موجودہ اساتذہ کرام کی انتھک محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ ادارہ اپنی علمی و تحقیقی خدمات کی بدولت ایک ممتاز مقام حاصل کر چکا ہے، جس پر تمام اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وائس چانسلر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔

تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر 52ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ ادارے کی مزید ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Scroll to Top