
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے وفد کا ایگریڈیش کے حوالے سے گومل یونیورسٹی کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا ،
وفد میں مائیکرو بیالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،زاکراللہ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،کلینیکل ٹیکنالوجسٹ محمکہ صحت خیبرپختونخواہ ،شامل تھے ۔ وفد کا استقبال
ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ اینڈ پیرا میڈیکل سائنسز عاطف رحمان نے کیا ۔
وفد کو الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے کانفرنس روم میں تفضیلی بریفننگ دی گئی ،جس میں (FAHS) کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ،بریفنگ کے دوران ڈین نے فیکلٹی کے تعلیمی پروگرامز ،کلینیکل لیبارٹریز ،انفراسٹرکچر ،اور فیکلٹی وسائل پر جامع تفصیلات سے آگاہ بھی کیا ،
وفد کے ممبران نے بریفنگ کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان کو مختلف تجاویز بھی دی،جن پر اگلے دورے تک عمل درآمد کیا جائے گا ،
وفد کو (FAHS)کے کلاس رومز اور لیبز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا ،
تفصیلی دورہ مکمل کرنے کے بعد الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (AHPC)کے وفد نے فیکلٹی کے انفراسٹرکچر ،جدید لیبارٹریز ،پیشہ ورانہ تدریسی عملے اور طلباء کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ہوئے تسلی بخش قرار دیا ۔
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے وفد نے دورے کے اختتام پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال سے بھی ملاقات کی ،
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔