Gomal University

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت گومل یونیورسٹی میں( اوپن ڈسٹنس لرننگفاصلاتی نظام تعلیم کے حوالے سے کوآرڈینیٹر کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت گومل یونیورسٹی میں (اوپن ڈسٹنس لرننگ ) فاصلاتی نظام تعلیم کے حوالے سے کوآرڈینیٹر کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈین فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان نے کوآرڈینیٹرز کے لیے ٹریننگ کا انعقاد کیا،ڈین فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان نے تمام کوآرڈینیٹرز کو ٹریننگ میں خوش آمدید کہا،اور فاصلاتی نظام تعلیم کی پالیسی کے اغراض و مقاصد کی تفصیل سے بریفنگ دی گئی،

فاصلاتی نظام تعلیم کے ٹرینر پروفیسر ڈاکٹر اللہ نور نے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت شروع ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور تیکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی،فاصلاتی نظام تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمرعبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ماضی میں گومل یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم دوسری یونیورسٹیوں کے لیے قابل تقلید ماڈل تھا،جس کی وجہ سے بہت ساری یونیورسٹیوں کی ٹیمز نے یہاں آکر گومل یونیورسٹی کے طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے اپنی یونیورسٹیوں میں فاصلاتی نظام تعلیم شروع کی

Scroll to Top