Gomal University

نواب اللہ نواز لاء کالج کے حوالے سے جو خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ،وہ خبریں سراسر جھوٹ بے مبنی اور حقائق کے بلکل برعکس ہیں ،پوری یونیورسٹی میں ٹرمینل امتحانات کا پر امن طریقے سے انعقاد کیا گیا ۔اور سمسٹر قوانین کے مطابق طلباء کو سمسٹر بریک دے دیا گیا ۔

نواب اللہ نواز لاء کالج کے حوالے سے جو خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ،وہ خبریں سراسر جھوٹ بے مبنی اور حقائق کے بلکل برعکس ہیں ،پوری یونیورسٹی میں ٹرمینل امتحانات کا پر امن طریقے سے انعقاد کیا گیا ۔اور سمسٹر قوانین کے مطابق طلباء کو سمسٹر بریک دے دیا گیا ۔
نواب اللہ نواز لاء کالج کا اصل میں جو مسئلہ ہے وہ طلباء کے پیچھے (ایک کروڑ چھہتر لاکھ ) کے بقایاجات ہیں ،
2023میں یہ طلباء اس فیسسز کے خلاف پشاور ہائی کورٹ چلے گئے تھے ،اور انھوں نے درخواست کی تھی کہ عدالت کے فیصلے تک ہم سے فیس نہ لی جائے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اس وقت بھی ان سے درخواست کی تھی ،کہ آپ صرف وہ اضافی پیسے جس کے خلاف آپ عدالت چلے گئے ہیں،باقی فیسسز بروقت جمع کروائیں ،تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ نہ بنے ۔لیکن انھوں نے اس وقت بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا ،اور بلآخر ان کو عدالتی فیصلے تک کی رعایت دی گئی تھی ،ابھی چار مہینے پہلے عدالت نے انکی درخواست کو رد کرتے ہوئے یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ،عدالتی فیصلے کی روشنی میں جب طلباء سے فیسسز کا مطالبہ کیا گیا ،(mid term) امتحانات کے دوران تو انھوں نے اس وقت بھی پرنسپل نواب اللہ نواز لاء کالج اور اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔
ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اور رجسٹرار کی موجودگی میں انکے ساتھ مذاکرات ہوئے ،تو انھوں نے ٹرمینل امتحانات تک فیسسز جمع کرنے کی رعایت مانگی،جو دے دی گئی۔
ابھی پچھلے مہینے سے ٹرمینل امتحانات شروع ہیں ،اور یہ مختلف حیلے بہانوں سے مزید وقت مانگ رہے ہیں ،جوکہ پرنسپل اور ڈین نے رد کر دی تھی،
اسکے بعد انھوں نے پورے نواب اللہ نواز لاء کالج کے سٹاف کو ایک ہال میں بند کیا تھا ،بعد میں یہ معاملہ حکام بالا کے علم میں لایا گیا ،تو ان سے مطالبہ کیا گیا کہ آپ لوگ آدھی فیس جمع کروادیں ،تاکہ معاملات کو صحیح طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے ۔
بجائے اس کے یہ لوگ اپنی فیسسز کی رقم جمع کرواتے وہ الٹا وائس چانسلر ،رجسٹرار اور پرنسپل کو دھمکیاں دینے لگے،
یہ جو سرکردہ طلباء ہیں ،ان میں ہر ایک کے پیچھے چار اور پانچ سمسٹرز کی فیسسز بقایا ہیں.جن کی تفصیلات یہ ہیں ،
(Session 20-25)

Naeem ullah. Rs=91,228/-

Allauddin. Rs=87,374/-

Salman Hamayun. Rs=1,42,748/-

Amjad khan. Rs=1,75,675/-

Nasar khan. Rs=90,828/-

Ejaz Mehsood. Rs=1,43,715/-

Noor Rehman. Rs=1,75,675/-

(Session 21-26)

Dawood. Rs=79,151/-

Rana Asfand. Rs=1,44,138/-


اور ہاسٹلز کے بقایاجات اس تفصیل کے علاوہ ہیں ۔

تمام نواب اللہ نواز لاء کالج کے سٹاف ،ڈین اور انتظامیہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ آدھے سے زیادہ بقایاجات جمع کروانے تک نواب اللہ نوازلاء کالج بند رہے گا،
اور ان میں سے ہر ایک کے کے والدین کو باقاعدہ خط،اور موبائل کے ذریعے یونیورسٹی بلایا جائے گا ۔اور انکو ساری صورتحال بشمول کالج کی فیسسز کے بقایاجات اور ہاسٹلز بقایاجات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا ۔

Scroll to Top