Gomal University

(NAEAC Islamabad)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے وفد کا ایکریڈیشن کے حوالے سے گومل یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ،وفد نے فیکلٹی آف ایگریکلچر میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا

(NAEAC Islamabad)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے وفد کا ایکریڈیشن کے حوالے سے گومل یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ،وفد نے فیکلٹی آف ایگریکلچر میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا

(NAEAC Islamabad HEC)
کونسل کے وفد کا گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کےمختلف ڈیپارٹمنٹ کا ایکریڈیشن کے حوالے سے دور کیا وفد میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار سیکرٹری(AIC members)، پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم سبجیکٹ ایکسپرٹ ہارٹیکلچر ،پروفیسرڈاکٹر دلاور خان سبجیکٹ ایکسپرٹ ایگریکلچر اکنامکس ،ڈاکٹر عامر سلیم سبجیکٹ ایکسپرٹ فاریسٹری اینڈ رینج مینیجمینٹ ،محمد فراز افضل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیٹر (NAEAC)شامل تھے
ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹکلچر کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی نے کی ، ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اکنامکس کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کی ،اور ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ رینج مینیجمینٹ کی سربراہی ڈاکٹر امجد ندیم نے کی ۔ایکریڈیشن کے حوالے سے دورہ کرنے والے وفد کو ڈپارٹمنٹز میں جاری پروگرامز کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی اور فیکلٹی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبز ،اور کلاسسز سمیت لائبریری کا دورہ بھی کروایا،اس دوران وفد کے ممبران نے طلباء اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی،اس کے علاہ کونسل ممبران کو گومل یونیورسٹی میں موجود گرین ہاؤس،گراونڈز،سٹیٹ آف دی آرٹ جم،سنٹرل لائبریری سوئمنگ پول اور ٹرانسپورٹ سیکشن کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔
کونسل ممبران کے وفد نے فیکلٹی کے تمام شعبہ جات کے طلباء کو دور حاضر کے جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیے جانے والے تمام اقدامات کو نہ صرف سراہا بلکہ تسلی بخش قرار دیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد نے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ڈینز اور انتظامی افسران بھی موجود تھے ملاقات کے دوران رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت نے وفد کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی قدیم جامعات میں ہوتا ہے،جس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء پاکستان سمیت پوری دنیا کے مختلف شعبہ جات میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا کر اس قدیم مادر علمی کااپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر رہے ہیں۔ رجسٹرار گومل یونیورسٹی نے وفد کو یقین دلایا کہ کونسل کی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں اکیڈمک کوالٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا

Scroll to Top