Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیرِ صدارت 139ویں سینڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد (ایچ ،ای ،سی) ریجنل سنٹر پشاور میں کیا گیا رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت نے ایجنڈا ایوان میں پیش کیا،تمام ممبران کی شرکت

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیرِ صدارت 139ویں سینڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد (ایچ ،ای ،سی) ریجنل سنٹر پشاور میں کیا گیا رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت نے ایجنڈا ایوان میں پیش کیا،تمام ممبران کی شرکت

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیرِ صدارت 139ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد (ایچ، ای، سی) ریجنل سنٹر پشاور میں کیا گیا،جسمیں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت اور تمام سنڈیکیٹ ممبران سمیت نمائندہ ہائیر ایجوکیشن (ایکس) وائس چانسلر(SBBU) شنگریلا پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اقبال ،اسٹبلشمنٹ سے جمال الدین،سیکرٹری فنانس کا نمائندہ ابرہیم شاہ ،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فریداللہ شاہ،پرنسپل گرلز ڈگری کالج نمبر(3)شہلا عنبرین اور پرنسپل ڈگری کالج درابن ملک محمد شکیل شریک تھے ۔

رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت نے بجٹ ایجنڈا آئیٹم ممبران کے سامنے پیش کیا ،

سنڈیکیٹ میٹنگ میں گومل یونیورسیٹی کے مختلف امور پر تفصیلی بحث کر کے گومل یونیورسٹی کا بجٹ بھی منظور کیا گیا،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کو مالی خسارے اور ترقی ؤ خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ،


خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈا پور کی تعلیم کے فروغ کی پالیسی کے تحت گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا- گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کو باقاعدہ طور پر مستقل کرکے الگ سے کیمپس کا درجہ بھی دیا جا چکا ہے۔
وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈا پور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک کیمپس کو باقاعدہ طور الگ کیمپس بنانا صوبائی حکومت کا قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے ضلع ٹانک میں اعلیٰ تعلیم کی بدولت ترقی ؤ خوشحالی آئے گی- ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ ٹانک کیمپس کو باقاعدہ مستقل کرکے الگ کیمپس بنانا انتہائی احسن اقدام ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی مشکلات کے باوجود ٹانک کیمپس فعال ہے- وائس چانسلر گومل یونیورسٹی بلاشبہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی علم کے فروغ کی پالیسی پر عملی اقدامات کر رہے ہیں- ٹانک کیمپس گزشتہ آٹھ سالوں سے ٹانک کیمپس اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے عملی مقصد کو پورا کر رہا ہے-
اس کا مستقل قیام ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے- 2023 سے ٹانک کیمپس بغیر فنڈز کے اپنی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کر رہا ہے- ڈائریکٹر ٹانک کیمپس نے مکمل ساتھ دینے کیلئے کیمپس کے تمام اساتذہ’ افسران’ ملازمین و طلباء و طالبات کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان’ وائس چانسلر’ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللّہ؛ رجسٹرار ظاہر شاہ’ ڈائریکٹر فنانس ارم گل’ تمام متعلقہ اربابِ اختیار’ معزز سنڈیکیٹ ممبران اور تمام خیرخواہوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا

Scroll to Top