Gomal University

گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

انتظامیہ گومل یونیورسٹی کے مطابق بعض منفی عناصر، شفاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان عناصر نے انکوائری کے آغاز پر بھی آسمان سر پر اٹھا کر شدید ردِعمل ظاہر کیا تھا اور شاید اب چونکہ نتائج ان کی توقعات کے برعکس آئے ہیں، اس لیے وہ مسلسل بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ عناصر خود بھی بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں میں ملوث رہے ہیں اور اب قانون کا دائرہ ان کے گرد تنگ ہو رہا ہے، جس کے باعث وہ اس قسم کی منفی خبریں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈیرہ نیوز پیپر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آخر میں انتظامیہ نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل یونیورسٹی کا مؤقف ضرور لیا جائے تاکہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن اطلاعات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔اور ادارے کی بدنامی و ساکھ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،

Scroll to Top