سیمینار کا مقصد طلبہ میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور تعلیمی ماحول میں مثبت سوچ اور ذہنی سکون کو فروغ دینا تھا۔
چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ساجد انور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بامقصد علمی سرگرمی کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور اعتماد کا اظہار کیا۔
سیمینار کے مہمان مقرر ڈاکٹر سعود خان نے طلبہ کی ذہنی صحت، ذہنی دباؤ، تعلیمی چیلنجز اور نفسیاتی فلاح و بہبود کے حوالے سے نہایت معلوماتی اور بصیرت افروز سیشن پیش کیا۔ شرکاء نے ان کی گفتگو کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس آگاہی سیشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ساجد انور نے ERO DELL کور ٹیم، شعبہ انگلش کے ڈاکٹر فتح خان ،ڈاکٹر احمد نعیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ بامقصد پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔چئیرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ساجد انور نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے علمی ؤ آگاہی سرگرمیاں طلبہ میں شعور ،ہمدردی،اور ایک مثبت ؤ صحت مند تعلیمی ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ساجد انور نے مہمانِ مقرر کا شکریہ ادا کیا اور ان کو شیلڈ پیش کی گئی ۔