Gomal University

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر اور رجسٹرار عمران اللہ مروت نے یونیورسٹی کے پینشنرز کو یقین دہانی کرائی ہے،کہ بجٹ کی منظوری کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیں

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر اور رجسٹرار عمران اللہ مروت نے یونیورسٹی کے پینشنرز کو یقین دہانی کرائی ہے،کہ بجٹ کی منظوری کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر اور رجسٹرار عمران اللہ مروت نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور حقوق سے بخوبی آگاہ ہے اور پینشنرز کو درپیش مالی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ گومل یونیورسٹی کی خدمت میں گزارا ہے، اس لیے ان کے جائز حقوق کی بروقت ادائیگی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انتظامیہ پینشنرز کے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

Scroll to Top