Gomal University

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیرِ اہتمام ریسرچ میتھڈالوجی کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیرِ اہتمام ریسرچ میتھڈالوجی (Research Methodology) اور ڈیٹا اینالیسز (Data Analysis)کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبہ کو جدید تحقیقی طریقہ کار، ڈیٹا کے تجزیے اور سائنسی تحقیق کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرانا اور ان کی تحقیقی و تجزیاتی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا تھا۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسن ڈاکٹر عتیق احمد علیزئی نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز اور تعلیمی ویڈیوز کی مدد سے طلبہ کو تحقیقی طریقہ کار، ڈیٹا اکٹھا کرنے، اس کے تجزیے اور نتائج کی مؤثر تشریح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے عملی ڈیٹا اینالیسز کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن کے ذریعے انہیں نظریاتی علم کو عملی طور پر بروئے کار لانے اور تحقیق کے جدید تقاضوں کو سمجھنے کا موقع ملا۔

تربیتی ورکشاپ کے انعقاد اور انتظامی امور کی ذمہ داریاں ڈاکٹر عمر خطاب سدوزئی نے انجام دیں۔ ان کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ دلچسپی اور مؤثر انتظامات نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا-

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ نے فیکلٹی ممبران اور ریسورس پرسن ڈاکٹر عتیق احمد علیزئی کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، اساتذہ و طلبہ کی علمی استعداد میں اضافے اور جدید تحقیقی رجحانات کو پروان چڑھانے کے لیے ایسی تربیتی ورکشاپس نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور معیاری تحقیق کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی ایسی علمی و تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ طلبہ نے اس تربیتی سرگرمی کو مفید قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی ورکشاپس ان کی تحقیقی مہارتوں، تجزیاتی صلاحیتوں اور علمی استعداد میں اضافے کے لیے مؤثر ثابت ہوں گی۔

Scroll to Top