Gomal University

وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نےانے والی 52سالہ تقریب کی تیاریوں کے لیے ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد اعوان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اپنی 52 سالہ درخشاں تاریخ میں یکم مئی کو پہلی بار ایک ایسے تاریخی دن کو انتہائی شان و شوکت، جذبے اور وقار کے ساتھ منانے جا رہی ہے جو ادارے کے سنہری ماضی، تابناک حال اور روشن مستقبل کی بھرپور عکاسی کرے گا۔ یہ تقریب نہ صرف یونیورسٹی کی علمی و تدریسی روایات کو خراجِ تحسین پیش کرے گی بلکہ اس ادارے سے وابستہ لازوال یادوں کو بھی تازہ کرے گی۔

اس باوقار تقریب کی ایک نمایاں اور دلکش جھلک یہ ہوگی کہ 20 ستمبر 1974 کو تعینات ہونے والے اولین اساتذہ کرام بھی اس موقع پر شریک ہوں گے—کچھ بذاتِ خود جبکہ کچھ آن لائن۔ وہ اپنے اُس سنہرے دور کی یادیں، جذبات اور تجربات حاضرین کے ساتھ شیئر کریں گے، جو تقریب کو ایک جذباتی اور تاریخی رنگ بخشیں گے۔

اس عظیم الشان تقریب میں ڈیرہ اسماعیل خان کی ممتاز شخصیات بھی بھرپور شرکت کریں گی، جن میں اسٹیشن کمانڈر محمد ابوبکر، کمشنر داؤد خان، ڈپٹی کمشنر عبد الناصر خان سمیت گومل یونیورسٹی کے قابلِ فخر المنائی شامل ہوں گے۔

گومل یونیورسٹی، جو ماضی کے چیلنجز سے کامیابی سے نبرد آزما ہو کر ایک بار پھر ترقی، تحقیق اور جدت کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے، اس پروقار موقع پر اُن تمام عظیم شخصیات کو مدعو کر رہی ہے جنہوں نے اس مادرِ علمی کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ تقریب نہ صرف ماضی کی شاندار روایات کو زندہ کرے گی بلکہ ایک نئے عزم، ولولے اور اجتماعی کوشش کے ساتھ گومل یونیورسٹی کو علم، تحقیق اور ترقی کے ایک روشن مینار کے طور پر دوبارہ دنیا کے سامنے لانے کا پیغام بھی دے گی۔

Scroll to Top