اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، رجسٹرار، ڈینز، ڈائریکٹر اکیڈمک، کنٹرولر امتحانات سمیت مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء نے تحقیقی منصوبوں، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز، اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر اپنی آراء پیش کیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کو ایک معیاری اور تحقیقی لحاظ سے مضبوط ادارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی مادرِ علمی کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مکمل علمی اور انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تحقیق کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں اساتذہ اور محققین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وائس چانسلر نے واضح کیا کہ گومل یونیورسٹی کے وقار، معیار اور ساکھ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ادارے کو ایک مثالی تعلیمی مرکز بنانے کے لیے تمام تر کوششیں جاری رہیں گی۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف تعلیمی و تحقیقی ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی گئی، جن کا مقصد یونیورسٹی کے تعلیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانا اور تحقیق کے معیار کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنا ہے۔